فلم ساز مہیش بھٹ ،سونی رازداں اوراداکارہ عالیہ بھٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

ممبئی: ہندی فلموں کے مشہور فلمساز و ہدایت کار مہیش بھٹ کو فون پر ان کی بیوی سونی رازداں اور اداکار عالیہ بھٹ کو قتل کردینے کی دھمکی دینے والے اس کالر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
خبروں کے مطابق مہیش بھٹ نے یہ دھمکی آمیز فون پچھلے مہینے فروری کی 26 تاریخ کو ریسیو کیا تھا۔ شروع میں انہیں ایسا لگا جیسے کسی نے ان کے ساتھ مذاق کیا ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ جب ایک سے زیادہ واٹس ایپ پیغامات میں اس نامعلوم شخص نے دعویٰ کیا کہ اس کا تعلق کسی بڑے انڈر ورلڈ گینگ سے ہے اور رقم نہ ملنے پر وہ سونی رازداں اور عالیہ بھٹ کو گولی مار دے گا تب مہیش بھٹ نے پولس سے رجوع کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہو تھانے میں رپورٹ درج کرانے کے بعدمعاملہ اینٹی ایکسٹورشن سیل کے سپرد کیا گیا۔ شناخت کے بعد یو پی پولس کی مدد سے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا۔ مہیش بھٹ نے ایک ٹویٹ میں پولیس کا شکریہ ادا کیاہے۔ مہیش بھٹ کو اپنی نوعیت کی یہ پہلی دھمکی نہیں ، کہا جاتا ہے کہ نومبر 2014 میں بھی ان کی فیملی کو دھمکی دی گئی تھی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mahesh bhatt alia bhatt soni razdan receive death threat one arrested in up in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply