کئی فلم سازحسین زیدی کی تصنیف ”مافیا کوئنز آف ممبئی“ پر مبنی فلم بنا رہے ہیں

ممبئی:بالی ووڈ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اور وشال بھاردواج حسین زیدی کی کتاب ’مافیا کوئنس آف ممبئی‘ کے ایک باب پر مبنی فلم بنا رہے ہیں جس کے لئے دیپیکا پاڈوکون اور عرفان خان سے بات ہورہی ہے۔ فلم میں دیپکا راہما خان عرف سپنا دیدی کا کردار ادا کرتی نظر آ سکتی ہیں جو اپنے شوہر کے قاتل داؤد ابراہیم کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ اس فلم میں عرفان ایک ایسے شخص کا رول نبھائیں گے جو راہما کی محبت میں پڑ کر ڈان کو ختم کرنے میں اس کی مدد کرتا ہے۔
ایسا کہا جارہا ہے کہ وشال بھاردواج کے علاوہ سنجے لیلا بھنسالی نے بھی ’ مافیا کوئنس آف ممبئی‘ کے ایک باب کے حقوق حاصل کر لیے ہیں اور جلد ہی وہ ’کماٹھی پورا کی میڈم“ کے نام سے مشہور گینگسٹر’گنگو بائی کوٹھے والی‘کی سوانح حیات پر ایک فلم بنانے جا رہے ہیں۔انہوں نے اپنی فلم میں ’گنگوبائی‘ کے رول کے لئے پرینکا چوپڑا کو سائن کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ خیال ہے کہ سنجے ’گنگوبائی‘ کی زندگی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ دونوں فلم سازوں کو ایک ہی کتاب کے مختلف ابواب کی خواتین مجرموں پر فلم بناتے دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mafia queens of mumbaifilm on same book by bhansali and bhardwaj in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply