اداکارہ مادھوری دکشت نے شاہ رخ خان کی شان میں قصیدے پڑھے

نئی دہلی: اپنی اچھوتی اداکاری اور دلفریب رقص سے ہندی سنیما میں ایک الگ مقام حاصل کرنے والی اداکارہ مادھوری دکشت فلم ٹوٹل دھمال اور مراٹھی فلم بکیٹ لسٹ میں اداکاری کے حوالے سے مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ قابل غور ہے کہ مادھوری دکشت وہ اداکارہ ہیں جو تقریباً سبھی بڑے ستاروں بشمول تینوں خانوں ، شاہ رخ ، سلمان اورعامر کے ساتھ فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔
اور اب وہ اپنی آنے والی مراٹھی فلم بکیٹ لسٹ کی تشہیر کافی زور شور سے کر رہی ہیں۔ اس دوران انہوںنے بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی خوب تعریف کی ۔ تشہیر کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں بالی وڈ کے تینوں خان میں سے کس کے ساتھ کام کر کے سب سے زیادہ مزہ آیا ، ان کا جواب تھا شاہ رخ خان ۔
مادھوری نے کہا کہ میں نے عامر کے ساتھ دو فلموں میں کا م کیا ہے اور وہ اچھے کو اسٹار ہیں، سلمان خان بھی اچھے ہیں لیکن میری شاہ رخ کے ساتھ اچھی جمتی ہے۔ انہوں نے شاہ رخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا حس مزاح بہت اچھا ہے اور وہ کافی ذہین ہیں ،وہ ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ ان کی ا داکارہ کو کوئی پریشانی نہ ہو ان کا خاص خیال رکھا جائے۔
وہ ہمیشہ یہ دیکھتے ہیں کہ آپ کی کار ان سے پہلے جائے ۔ یاد رہے کہ مادھوری اور شاہ رخ ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں انجام، کوئلہ، دل تو پاگل ہے، ہم تہمارے ہیںصنم، اور دیوداس وغیرہ شامل ہیں۔

Title: madhuri dixit shah rukh khan always ensures that his heroines are taken care of | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply