فلم اداکاراؤں کو بھی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتے دیکھ کر خوشی ہورہی ہے: مادھوری دیکشت

نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکار ہ مادھوری دیکشت کا کہنا ہے کہ فلموں میں نسوانی کرداروں کو اب اہمیت دی جا رہی ہے.مادھوری دکشت کو فلم انڈسٹری میں قدم رکھے ہوئے تین دہائی سے زیادہ کا وقت ہو گیا ہے.
ان کا کہنا ہے کہ بڑے پردے پر نسوانی فنکاروں کو، کرداروں کو اور بھی مضبوط ہوتے دیکھ ہوئے انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے. انہوں نے کہا کہ آج کے وقت میں فلموں میں نسوانی کرداروں کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے. ’نیرجا‘اس کی ایک بہترین مثال ہے جہاں سونم کپور نے سینکڑوں لوگوں کی جان بچانے والی ایئرہوسٹن کا کردار نبھایا۔
اس کے سات’ا ڑتا پنجاب‘یں عالیہ بھٹ کا کردار بھی ایک اور مثال ہے۔“انہوں نے کہا ”اڑتا پنجاب’ فلم خواتین پرمبنی نہیں تھی لیکن اس میں دکھائے گئے خواتین کے کردار کافی اہم اور مضبوط ہیں۔ اب فلم دنیا میں خواتین محض خوبصورتی کی مورتی نہیں رہ گئی ہیں۔ مادھوری کا کہنا ہے کہ کم فلمیں کرنا ان کا ذاتی فیصلہ رہا ہے، کیونکہ انہیں اپنے دونوں بیٹوں ارن اور ریان کی دیکھ بھال کرنی تھی۔ (یو این آئی)

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Madhuri dixit says women are given more importance in films now in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply