مادھوری دیکشت سنجے دت جوڑی پھر فلموں میں نظر آسکتی ہے

ممبئی: بالی وڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت سلور اسکرین پر ایک بار پھر سنجے دت کے ساتھ رومانس کرتی نظر آسکتی ہیں۔ سنجے دت جیل سے باہر آنے کے بعد ودھو ونود چوپڑا کی فلم ”مارکو بھاؤ“ سے کم بیک کر رہے ہیں۔
نوے کی دہائی میں سنجے اور مادھوری کی جوڑی سب سے زیادہ موضوع بحث تھی۔ فلموں میں ان کے درمیان زبردست کیمسٹری دیکھنے کو ملتی تھی۔ مادھوری نے سنجے کے ساتھ کھلنایک، ساجن، تھانیدار، مہانتا اور صاحباںجیسی کچھ فلموں میں کام کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ مادھوری فلمساز ودھو ونود چوپڑا کے کافی قریب ہیں جنہوں نےمادھوری کی فلم”پرندہ“میں ہدایت کاری کی تھی اس فلم کے لئے مادھوری اپنی منظوری دے سکتی ہیں۔
ایسا کہا جارہا ہے کہ ”مارکو بھاؤ’“ کی ہدایت کاری کا کام ودھو ونود کی بہن شیلی چوپڑا کریں گی۔اس فلم میں سنجے دت ایک باپ کے کردار نبھائیں گے اور ان کی بیٹی کے کردار میں کیرتی سینن یا اتھکا شیٹی نظر آ سکتی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Madhuri dixit and sanjay dutt might work in a movie together in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply