فرحان اور ان کے گھر والے فلم ”لکھنؤ سنٹرل“ دیکھنے کو بے قرار

ممبئی:حب سے فرحان اختر نے فلم “لکھنؤ سنٹرل” میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا تبھی سے فرحان اختر کے خاندان کے لوگ اس فلم کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہیںیہ فلم کل یعنی15 ستمبر 2017 کو ریلیز ہورہی ہے۔ فرحان پہلی دفعہ اس فلم میں یو پی کے ایک دیہاتی نوجوان کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فرحان نے اپنی سابق فلموں میں شہر کے باشندے کا رول کیا ہے۔
یہ پہلا اتفاق ہے کہ انہوں نے ایک دیہی یعنی یو پی کے ایک چھوٹے سے شہر کے نوجوان کا کردار ادا کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کے خاندان کا ہر فرد انہیں اس کردار میں دیکھنے کے لئے بے قرار ہے۔شاید یہی وجہ ہے کہ فلم “لکھنؤ سنٹرل” کی تشہیری مہم کے دوران فرحان اختر نے باضابطہ لکھنؤ اور خیرآباد کا دورہ کیا۔فرحان کے مداحوں کو اس بات کا علم ہے کہ فرحان کے آباو واجداد خیر آباد سے تھے. انہوں نے وہاں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔
انکے خاندان کے لوگوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور گرمجوشی سے پیش آئے۔فلم “لکھنؤ سنٹرل” میں فرحان کشن موہن گرہوترا کا کردار نبھا رہے ہیں جس کا تعلق اتر پردیش کے ایک چھوٹے شہر مرادآباد سے ہے جوایک گلوکار بننا چاہتا ہے۔کشن بھوجپوری گلوکار منوج تیواری کو اپنا استاد مانتا ہے اور اس کا بہت بڑا مداح ہے۔لکھنؤ سینٹرل بطور ہدایت کار رنجیت تیواری کی پہلی فلم ہے۔اس فلم کو پیش کیا ہے نکھل اڈوانی نے اور اسکے فلم ساز ہیں وایکوم 18موشن پکچرس اور اممے انٹرٹینمنٹ اینڈ موشن پکچرس. امید کی جاتی ہے کہ یہ فلم ناظرین کو پسند آئے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lucknow central why this farhan akhtar film deserves your attention this weekend in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply