کناڈا کے معروف فلم ڈائریکٹر آرتھر ہلر انتقال کر گئے

کیلی فورنیا:کناڈاکے معروف فلم ڈائریکٹر آرتھر ہلر گذشتہ روزنتقال کر گئے۔ وہ 92 سال کے تھے۔ اکیڈمی موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنس نے بتایا کہ علی میکگرا اور ریان او نیل کی اداکاری سے آراستہ اور ان کے ہدایت میں بنی فلم’لو اسٹوری ‘دنیا کی بہترین رومانی فلموں میں سے ایک ہے اور 1970 کی دہائی کی یہ سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک تھی۔
انہوں نے نل سمون اور پیڈڈی چےوسکی کے ساتھ مل کر ڈرامہ نگار کے طور پر بھی شاندار کام کیا۔ وہ 1993 سے 1997 تک اکیڈمی کے صدر رہے جو ہر سال ہونے والے آسکر تقریب کی میزبانی کرتا ہے۔ اکیڈمی کے موجودہ صدر چیریل بون اساکس نے ان کی موت پر گہرے غم کا اظہارکیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Love story director arthur hiller is dead in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply