پیار اور رشتے کو بار۔بارپالینا بہت مشکل ہے:رنویر کپور

نئی دہلی: اداکار رنویر کپور ان دنوں دو وجہوں سے کافی سرخیوں میں ہیں ۔ پہلی بات سنجے دت کی بائیوپک میں نبھایا گیا ان کا کردار اور دوسری وجہ ان کی ذاتی زندگی کا نئی نئی محبت عالیہ بھٹ۔اپنی محبت کے حوالے سے عالیہ اور رنویر کپورکا ہر بار ایک نیا بیان ان کی محبت کی داستان کو ایک نئی کانا پھوسی کا مسالہ دے جاتا ہے۔

عالیہ کے ساتھ اپنے پیار کے رشتہ پر اب رنویر کپور نے بڑا فلسفیانہ بیان دیا ہے کہ انہیں تنہا رہنا بہت پسند ہے۔ وہ اکیلے ہیں تو اسلئے نہیں کہ کوئی غم ہے، اکیلے اس لئے رہتے ہیں کیونکہ انہیں خود کے ساتھ وقت گزارنا بے حد پسند ہے۔

اداکار رنویر بتایا کہ ” ایسا نہیں ہے کہ مجھے لوگوں اور دوستوں کی کمپنی پسند نہیں ہے ، لیکن مجھے خود کے ساتھ اکیلے میں اپنا وقت بیتانا زیادہ اچھا لگتا ہے۔ جب تنہا ہوتا ہوں تو خوب فلمیں دیکھتا ہوں اور اپنی پسند کی کتابیں پڑھتا ہوں ۔ اب ا سکا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ میں اکیلا ہوں۔ میں اس لئے اکیلے رہنا پسند کرتا ہوں، کیوں نکہ مجھے یہ زندگی پسند ہے، میں کوشش کرتا ہوں زیادہ سے زیادہ وقت میں اکیلے گزاروں۔

رنویر سے پوچھاگیا کہ کیا آپ سنگل ہیں؟ کے جواب میں رنویر کپور نے کہا ” دیکھئے اس سوال کے جواب کو میں ایسے دینا چاہتا ہوں تاکہ میڈیا کنفیوز نہ ہو اور مجھے بار ۔بار کئی سالوں تک اپنے ہی جواب کی صفائی نہ دینی پڑے۔

رنویر نے سنجیدگی بھرے لہجے میں کہا ’ پیار ، رشتے اور دوستی ۔یاری کو بار۔بارپالینا بہت مشکل ہے۔ جب آپ دنیا والوں سے زیادہ گھبراتے ہیں تو کسی ایسے شخض کا انتخاب کرتے ہیں جو آپ کو اپنا پورا وقت دے، تا کہ آپ اپنے سبھی طرح کے احساسات کو اسے بتا سکیں۔ یہ آپ کو نرمی اور سہارا دیتا ہے۔ اس طرح ایک شخص کے ساتھ آپ کی زندگی آسان بھی ہو جاتی ہے۔

رنویر کے اس گول مول جواب سے مطمئن نہ ہونے پر ان سے دوبارہ پوچھا گیا کہ کیا آپ ابھی سنگل ہیں؟ رنویر نے کہا” مجھے جو جواب دینا تھا میں نے دے دیا ، اس وقت میں سنگل نہیں ہوں، میں کبھی بھی سنگل رہا بھی نہیں ہوں، یہ میرا جواب ہے ، اب جواب تو میرا یہی ہے۔ رنویر سے جب عالہ سے ڈیٹ کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فوراً کہا” میں اس سوال کا جواب دینے کے لئے راضی نہیں ہوں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Love relationship and companionship to find it repeatedly is very rare ranbir kapoor in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply