پاپ اسٹار لورڈے نے کیوی زلزلہ زدگان کے لیے10ہزار ڈالر عطیہ دیا

ویلنگٹن: معروف پاپ اسٹار لورڈے نے نیوزی لینڈ کے زلزلہ زدگان سے ٹوئیٹر کے توسط سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کیوی زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے 10ہزار ڈالر کا عطیہ دیا۔: واضح رہے کہ گذشتہ روز نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ شہر مین زبردست زلزلہ آیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی کے مطابق زبردست زلزلہ میں دو افراد کی موت ہو گئی ہے۔ مسٹر کی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ اگرچہ انہیں اس میں اس سے زیادہ جانی نقصان ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے تاہم اس میں اضافہ ہونے کے خدشہ کو خارج بھی نہیں کیا جا سکتا۔“
انہوں نے کہا کہ اس میں ہلاکتوں کے تعلق تصدیق کی جا رہی ہے۔ مسٹر کی نے کہا کہ ساحلی سیاحتی شہرکا ئیکورا کے لئے فوجی ہیلی کاپٹر کو بھیجا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے 91 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا جس کی شدت ریختر پیماں پر 7.8 درج گئی تھی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lorde reaches out to kiwis affected by the earthquake in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply