میں خوبصورت نظر آنے پر نہیں اداکاری پر توجہ دیتی ہوں:کرینہ کپور

ممبئی:(یواین آئی)بالی وود اداکار ہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ خوبصورت نظرآنے پر نہیں دیتی بلکہ اپنی اداکاری پر توجہ دیتی ہیں۔کرینہ کپو رخان ان دنوں حاملہ ہونے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔
حال ہی میں فیشن ویک میں واک کرنے والی کرینہ کا کہنا ہے کہ ان کا کام اداکاری کرنا ہے،خوبصورت نظرآنا نہیں۔وہ ہر وقت خوبصورت نظر آنے پر اپنی توانائی خرچ کرنے کے بجائے وہ اداکاری پر اپنی توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔کرینہ کپور نے کہا وہ کسی بھی عام لڑکی کی طرح ہی ہیں۔کئی بار میں چپلیں پہن کر باہر چلی جاتی ہوں اور میرے آس پاس کے لوگ اس پر ناراض ہو جاتے ہیں۔
میں ہمیشہ سنورے ہوئے بالوں اور میک اپ کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔میرا کام اداکاری کرنا ہے نہ کہ ہر وقت خوبصورت نظر آنا۔میں چاہوں گی کہ مجھے میری اداکاری اور صلاحیتوں سے تولاجائے۔میں کوئی گڑیا نہیں ہوں۔“ کرینہ نے کہا”سنیما صرف فیشن کے بارے میں نہیں ہے۔یہ اداکاری کے بارے میں ہے،اپنے کردار پر کام کرنے کے بارے میں ہے۔فیشن اس کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔‘

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Looking good always is not important for me says kareena kapoor in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply