زندگی سب سے بہترین اتالیق ہے: دویا دتہ

نئی دہلی: نیشنل ایوارڈ یافتہ ادکارہ دویادتہ کا کہناہے کہ زندگی سب سے بہترین استادہوتی ہے اور یہ لوگوں کو مضبوط انسان بنانے کا موقع دیتی ہے۔

اداکارہ دویا نے اترا کھنڈ کے مسوری میں فلم اور ہندی فلم و ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ( ایف ٹی آئی آئی ) کے زیر اہتمام منعقد ہ تین روزہ فلم تعریفی کورس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ” مجھے لگتا ہے کہ زندگی سب سے بڑی اور بہترین گرو(ٹیچر) ہوتی ہے، یہ آ پ کو مضبوط بنانا، پریشانیوں کا سامنا کرنا اور ایک میچور انسان کی شکل میں ترقی یافتہ ہونا سکھاتی ہے۔“

اس تقریب کا اہتمام لال بہادر شاستری نیشنل اکیدمی آف ایڈممنسٹریشن میں ہوا۔ اس افتتاحی تقریب میں دویا دتہ کے علاوہ اداکار نصیرالدین شاہ اور ان کی بیوی رتنا پاٹھک شاہ بھی موجود تھیں۔ واضح ہو کہ حال ہی میں دویا دتہ نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا” کہ انہیں پیاز کاٹنے کے فن میں مہارت حاصل کرنے پر فخر ہے ۔

اداکارہ دویا دتہ جلد ہی نندیتا داس کی ہدایت میں بن رہی فلم ’منٹو میں نظر آئیں گی، یہ فلم اردو رائٹر سعادت حسن منٹو پر مبنی سوانح ہے۔ دویا دتہ کی رواں سال ریلیز ہوئی فلم ’ بلیک میل‘ میں شاندار اداکاری کے لئے ان کی کافی ستائش کی گئی ہے۔ دویا انڈسٹری میں کئی بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں ان کا تجربہ فلم انڈسٹری میں کافی زیادہ ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Life is the best teacher divya dutta in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply