میرے پاس تینوں خانوں کے ساتھ کام کرنے کا زبردست تجربہ ہے : انوشکا شرما

نئی دہلی :بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ان کیلئے زبردست تجربہ رہا ہے۔انوشکا نے سال 2008 میں ریلیز فلم ”رب نے بنا دی جوڑی“سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، جس میں انہوں نے شاہ رخ کے ساتھ کام کیا تھا اور 2014 میں عامر خان کے ساتھ فلم”پی کے“ میں کام کیا۔اب فلم سلطان میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔
انہوں نے کہا، “ایک اداکارہ کے طور پر میرے پاس تینوں خانوں کے ساتھ کام کرنے کا زبردست تجربہ ہے، جو فلم انڈسٹری میں کسی کے پاس ہو سکتا ہے۔ان کے ساتھ کام کرنے کے دوران کوئی بھی بہت کچھ سیکھ سکتا ہے اور جان سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، میں بہت شکرگذار ہوں کہ ان کی وجہ سے میرا کام زیادہ لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔“ انوشکا نے کہا کہ حالانکہ وہ سرفہرست اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں لیکن ڈائریکٹر اور سکرپٹ ان کی پہلی ترجیح ہوتی ہے۔

Title: learned a lot from the three khans says anushka | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply