لتا منگیشکر کو ان کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر ’ دختر قوم‘کا اعزاز بخشا جائے گا

نئی دہلی: موسیقی کی ملکہ کہے جانے والی مشہور و معروف گلوکارہ لتامنگیشکرکو 70کی دہائی تک ہندوستانی فلم موسیقی میں انکے بے مثال شراکت کے لئے حکومت ہند کی جانب سے ’ ڈاٹر آف دی نیشن‘ (Daughter of the Nation )کا خطاب دیا جائے گا۔یہ اعزاز لتا منگیشکر کو 28 ستمبر کو ان کے 90ویں سالگرہ کے موقع پر دیا جائے گا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس خاص موقع کےلئے نغمہ نگارپرشون جوشی نے خاص نغمہ بھی لکھا ہے۔ حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’ وزیر اعظم مودی لتا منگیشکر کے بہت بڑے مداح ہیں ،وہ ہندوستان کی سبھی آوازوں کی نمائندگی کرتی ہیں ،انہیں اعزاز دینا ملک کی بیٹی کی عزت کرنا ہے ، ہم نے انہیں یہ خطاب ان کے 90ویں سالگرہ پر دینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

خیال رہے کہ موسیقی کی دنیا میں اہم تعاون دینے کے لئے انہیں اب تک تین نیشنل ایوارڈ مل چکے ہیں ۔ حکومت ہند کی جانب سے انہیں پدم بھوشن (1969)دادا صاحبپھالکے(1989)پدم وبھوشن (1999)اور بھارت رتن (2001)سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش کے اندور میں پیدا ہونے والی گلوکارہ لتا منگیشکر نے گانے کا آغاز 40 کی دہائی میں کی تھی ،تب وہ محض 13سال کی تھیں ،انہیں پہلا گانا مراتھی فلم ’ کتی حصال‘ (1942)کے لئے ریکارڈ کیا تھا، جو فائنل کٹ سے پہلے ہٹا دیا گیا تھا ۔

1943میں آئی مراٹھی فلم ’ گجابھاؤ‘ میں انہوں نے ہی ہندی گانا ’ ماتا ایک سپوت کی دنیا بدل دے‘ کو آواز دی ، جسے انکا پہلا گانا کہا جاتا ہے ، تب سے وہ مسلسل فلموں میں نغمہ گاتی رہی ہیں۔ بھارت رتن یافتہ لتا منگیشکر 20سے زائد زبانوں میں ہزاروں فلمی اور غیر فلمی گانوں میں اپنی آواز کا جاد و بکھیرا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lata mangeshkar to be honoured with daughter of the nation title on 90th birthday in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.