فلم ’پاکیزہ‘ کے گیت ’ چلتے چلتے ‘ کا ریمیک لتا منگیشکر کو پسند نہیں

نئی دہلی :ان دنوں بالی ووڈ میں پرانے گانوں کو ریمیک کر کے فلموں میں پیش کرنے کا سلسلہ بہت تیزی سے عا م ہو رہا ، اسی سلسلے میں اب اداکار جئکی بھاگنانی کی آنے والی فلم ’ متروں‘ کے ایک نغمے میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز دی ہے ۔

یہ نغمہ 1972میں آئی فلم ’ پاکیزہ‘ کے مشہور گیت ’ چلتے چلتے‘ کو ریمیک کر کے ناظرین کے سامنے ایک بار پھر سے پیش کیا گیا ہے۔ عاطف اسلمکے گائے اس نغمہ پر ملا جلا رد عمل ظاہر کیا جارہا ہے ۔ جب اس ریمیک گانے پر مشہور وممتاز گلوکارہ لتا منگیشکر کا ردعمل معلوم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ گانا ابھی تک نہیں سنا ہے ۔

ممتاز گلوکارہ لتا آگے کہتی ہیں ” اور میں سننا بھی نہیں چاہتی ، آج کل جو پرانے نغمے کو نیا بنا کر چلانے کا رواج ہے وہ گانے مجھے بے حد دکھی کرتے ہیں۔ اب تخلیق کہاں ہے ؟ گانوں میں وہ سادگی کہاں ہے ۔ لتا نے کہا میں نے ہمیشہ سنا ہے کہ ریمکس گانوں میں لیریکس بدل دئے جاتے ہیں ،کس کی رضا مندی سے ؟۔

گلوکارہ لتا مزید کہتی ہیں’ اصلی کمپوزر اور شاعروں نے وہ لکھا جو ان کے پاس تھا ،کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ اسے بدل دے ۔ اس کریٹوٹی کو بدلو، اس گانے کا اصل ٹریک اپنے زمانے کی مشہور اداکارہ رہی مینا کماری پر فلمایا گیا تھا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lata mangeshkar slams atif aslams chalte chalte remixes sadden me in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply