عظیم گلو کارہ لتا منگیشکر اڑی دہشت گردانہ حملے سے غم زدہ، نہیں منائیں اپنی سالگرہ

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے اڑی میں حال ہی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سے غم زدہ عظیم گلو کارہ لتا منگیشکر نے اپنی سالگرہ نہیں منائی۔ اڑی میں ہوئے حملے میں ہندوستان کے 18 جوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ فلمی دنیا سے منسلک افراد نے بتایا کہ محترمہ منگیشکر اڑی حملے میں جوانوں کی شہادت سے غم زدہ ہیں اور وہ اپنی سالگرہ نہیں منائیں ہیں۔ محترمہ منگیشکر کی 87 ویں سالگرہ تھی۔
دریں اثناءوزیر اعظم نریندر مودی نے لتا منگیشکر کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے ٹیلی فون کرکے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔ مسٹر مودی نے ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ انہوں نے لتا منگیشکر کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ان کی لئے طویل و صحت مند زندگی کی دعا کی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lata mangeshkar not to celebrate her birthday due to uri attack in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply