اداکارہ سری دیوی کے ساتھ آخری 15 منٹس میں کیاہوا؟

نئی دہلی:(ڈی این) بالی وڈ کی ’چاندنی گرل‘ سری دیوی کی 24 فروری کو ہونے والی اچانک موت سے نہ صرف ہندوستانی فلم انڈسٹری بلکہ دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں مداح غمزدہ ہیں۔سری دیوی نے 2 دن پہلے دبئی کے مشہور ایمیریٹس ٹاور ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسی تھیں، وہ دبئی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے ہی خاندان کی ایک شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔اگرچہ تاحال ان کی اچانک موت کی اصل وجہ کی تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم ابتدائی طور پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث چل بسیں۔
لیکن اب ان کے مرنے سے قبل آخری لمحات کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔سری دیوی کی زندگی کے آخری 15 منٹس کی تازہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سری دیوی کی زندگی کی آخری 15 منٹ کی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ کی موت باتھ روم میں نہانے کے دوران ’باتھ ٹب‘ میں ہی ہوئی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سری دیوی دبئی میں بونی کپور کے بڑے بھتیجے موہت مرواہ کی شادی کی تقریب میں شوہر اور چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ گئی تھیں، تاہم شادی ختم ہونے کے بعد ان کے شوہر واپس ممبئی آگئے تھے، تاہم وہ 24 فروری کو دوبارہ دبئی واپس آئے۔
رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ دبئی واپس آنے کے بعد بونی کپور اہلیہ سری دیوی سے ملنے کے لیے ایمیریٹس ٹاور ہوٹل گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بونی کپور اپنی اہلیہ کو سرپرائز دینا چاہتے تھے، اور ہندوستان سے واپس آتے ہی دونوں نے رات کا کھانا باہر جاکر کھانے کا پروگرام بنایا۔رپورٹ بتاتی ہے کہ سری دیوی نے تیار ہونے کے لیے شوہر سے 15 منٹ مانگے، اور وہ نہانے کے لیے باتھ روم چلی گئیں۔رپورٹ کے مطابق جب سری دیوی نے باتھ روم سے باہر آنے میں زیادہ وقت لیا تو بونی کپور نے دروازہ کھٹکھٹا کر انہیں باہر آنے کے لیے کہا، مگر اندر سے کوئی آواز نہ آئی، جس پر فلم پروڈیوسر نے کسی طرح باتھ روم کا دروازہ خود کھولا اور اہلیہ کو پانی سے بھرے باتھ ٹپ میں بے جان دیکھ کر حیران رہ گئے۔
رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ایسی صورتحال میں بونی کپور نے مدد کے لیے اپنے ایک دوست کو بلایا اور بعد میں پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ہندوستان ٹائمز نے اپنی خبر میں ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو سری دیوی کے موت کی اطلاع رات 9 بجے دی گئی۔خبر میں سری دیوی کے دیور و اداکار سنجے کپور کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انہوں نے عرب اخبار خلیج ٹائمز کو بتایا کہ وہ یہ سن کر حیران رہ گئے کہ اداکارہ کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سری دیوی کو کبھی بھی دل کے امراض کی شکایت نہیں رہی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Last moments of sridevi in dubai hotel room in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply