فلم اداکارلارا دتہ نے محمد اظہر الدین کی زبردست ستائش کی

نئی دہلی: معروف بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ نے سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کی ،جن پر فلم اظہر بنائی گئی ہے،زبردست مدح سرائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ محمد اظہر الدین نے فلم بنانے میں بھرپور تعاون دیا اور بلا شبہ وہ اس فلم میں بہت مشغول رہے۔
وہ واقعی حیرت انگیز شخصیت ہیں۔ممبئی میں 200خواتین کو فئیر اینڈ لوولی فاو¿نڈیشن وظیفہ عطا کرتے ہوئے لارا نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ تک ان کے ساتھ کام کر کے مجھے انہیں سمجھنے کا خوب موقع ملا۔ و ہ واقعی ایک غیر معمولی شخصیت کے مالک ہیں۔محمد اظہر الدین کرکٹ کے میدان میںپنی قائدانہ صلاحیتوں اورمیدان سے باہر میچ فکسنگ کے الزامات اور تعلقات کے باعث نہایت کامیاب اور انتہائی متنازعہ کپتانوں میں سے ایک رہے ہیں۔
فلم اظہر میں لارا ایک وکیل کا کردار ادا کر رہی ہیں جو فلم میں محمد اظہر الدین کا کردار ادا کرنے والے عمران ہاشمی پر عائد کیے گئے میچ فکسنگ کے الزامات ہر حال میں ثابت کرنے پر تلی ہیں۔اور ہر حال میں انہیں جیل بھجوانا چاہتی ہیں۔یہ معلوم کیے جانے پر کہ کیا انہیں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی جانب سے کسی قسم کی رخنہ اندازی کا اندیشہ ہے تو انہوں نے نفی میں جواب دیا۔اور کہا کہ فلم سازوں نے اس پر خوب تحقیق کی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lara is all praise for mohammad azharuddin and his biopic in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply