لور بوائے کے طور پر پہچان بنانے والے کمار گورو کی 57ویں سالگرہ

ممبئی: بالی ووڈ میں کمار گورو کا نام، جن کی آج (11جولائی) کو 57ویں سالگرہ ہے، ایک ایسے اداکار کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے 80 کی دہائی میں ’لور بوائے‘کے طور پر شائقین کے درمیان اپنی شناخت بنائی۔ 11 جولائی 1960 کو پیدا ہوئے منوج تلی عرف کمار گورو بچپن سے ہی اپنے والد اور معروف اداکار راجندر کمار کی طرح اداکار بننا چاہتے تھے۔
انہوں نے اپنے فلمی زندگی کا آغاز اپنے والد کی سال 1981 میں بنائی فلم لواسٹوری سے کیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد کمار گورو نے تیری قسم،اسٹارلورس اور رومینس جیسی فلموں میں کام کیا، تاہم تیری قسم کے علاوہ تمام فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہوگئیں۔ سال 1985 میں کمار گورو کی ایک اور سپر ہٹ فلم نام ریلیز ہوئی مگر اس فلم کی کامیابی کا کریڈٹ سنجے دت کو زیادہ دیا گیا۔1991
میں آئی فلم اندرجیت میں کمار گورو کو امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس میں ان کا کردار کسی حد تک پسند کیا گیا۔ سال 2002 میں ریلیز ہوئی فلم کانٹے کمار گورو کے کیریئر کی آخری ہٹ فلم ثابت ہوئی۔انہوں نے سنیل دت کی بیٹی نمرتا دت کے ساتھ شادی کی ہے۔وہ ان دنو ں فلم انڈسٹری سے دور ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kumar gaurav celebrates 57th birthday in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply