فلم ’ فرنگی ‘ کے بعد نئے شوکی ناکامی بھی سے کپل شرما بوکھلاگئےہیں، لوگ انہیں معاف کردیں: کروشنا ابھیشک

نئی دہلی: ٹی وی کامیڈین کپل شرما اور صحافی ویکی لالوانی تنازعہ میں کئی لوگوں نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے جس میں معروف کامیڈین کروشنا ابھیشک نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’ فرنگی‘ کی ناکامی کے بعد سے ہی کپل شرما کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے۔
حال ہی میں دیئے ایک انٹریو میں ابھیشک نے کہا کہ فلم فرنگی میں کپل شرما نے کافی سرمایہ لگایا تھا جب کہ فلم باکس آفس پر فلاپ ہو گئی اور اس کے بعد ان کا نیا ٹی وی شو ’ فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ کو بھی پسندیدگی نہیں ملی اور اس کی کوئی خاص پذیرائی نہیں کی جارہی جس نے کپل کو اور زیادہ پریشانی میں ڈال دیا۔
کروشنا نے کہا کہ کپل شرما شراب پیتے ہیں لیکن انہیں ڈرگس کی عادت نہیں ہے۔ کپل کو ایسے ٹوئٹ نہیں کرنے چاہئے’۔قابل غور ہے کہ گزشتہ دنوں سے کپل تنازعہ کا شکار ہیں۔
انہوں نے جرنلسٹ ویکی لالوانی صلواتیں سنائی تھیں اور ان پر فرضی خبریں پیش کرنے کا الزام لگایا تھاساتھ ہی اپنی پرانی دوست پریتی سیموس پر بلیک میلنگ کا بھی الزام لگایا تھا۔ کروشنا نے کہا کہ وہ لوگوں سے التماس کرتے ہیں کہ وہ کپل شرما کو معاف کردیں۔

Title: krushna abhishek reacts on kapils abusive tweets | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply