کپل شرما کے نئے شو کی جگہ کروشنا اور بھارتی سنگھ کا شو دکھائے جانے کا منصوبہ :رپورٹ

نئی دہلی: کپل شرما گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔ گذشتہ چند روز سے میڈیا میں ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کپل شرما کا نیا شو ’ فیملی ٹائٹ ود کپل شرما“ بند ہونے والا ہے۔
اب تازہ رپورٹوں کے مطابق کپل کے شو کے لئے اس وقت ایک نئی مصیبت منھ پھاڑے کھڑی ہوگئی جب یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ چینل کپل شرما کے شوکی جگہ نیا کامیڈی شو لاسکتا ہے۔
نئے کامیڈی شو کے لئے مزاحیہ فنکار بھارتی سنگھ اور کروشنا ابھیشک سے رابطہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق کپل کے شو کو فی لحال کچھ دنوں کےلئے موقوف کر دیا ہے۔
شو کے پرانے ایپی سوڈ کو پروگرام کے وقت سلاٹ پر آن ایئر کیا جائے گا۔ اسی درمیان ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ چینل کپل کے شو کو کسی دیگر کامیڈی شو سے تبدیل کرنے کی تیاری میں ہے۔
ڈی این اے کے مطابق چینل جلد ہی کپل شرما کے شو کی جگہ دوسرا شو لانے جا رہا ہے۔ شو کو جلد سے جلد لانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، کیونکہ ایک دیگر مخالف چینل کامیڈی ’ کھچڑی‘ لانچ کرنے جا رہا ، اس کے علاوہ ’ آئی پی ایل سیز ن بھی چل رہا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: krushna abhishek bharti singh to collaborate for another show will it replace family time with kapil sharma in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply