بالی ووڈ کے سابق شہنشاہ راج کپور کی اہلیہ کرشنا انتقال کر گئیں

ممبئی:فلمی دنیا کے سابق حکمراں راج کپور کی اہلیہ کرشنا راج کپور کا دل کا دورہ پڑنے سے پیر کی صبح انتقال ہو گیا۔ وہ87سال کی تھیں۔لواحقین میں ان کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ریما جین اور ریتو نندہ ہیں ۔

ان کے تینوں بیٹے رندھیر کپور، رشی کپور اور راجیوکپور فلم اداکار ہیں۔پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں میں کرینہ کپور، رنبیر کپور، کرشمہ کپور، ارمان جین، نکھل نندہ، ردھیما کپور، سہانی ،نتاشانندہ اور آدار جین ہیں۔

وہ مدھیہ پردیش کے ریوا شہر میں پیدا ہوئی تھیں۔وہ خالص گھریلو خاتون تھیں اور نت نئے کھانے پکانے اور کھلانے کی بہت شوقین تھیں۔ راج کپور کے صاحبزادے رندھیر کپور نے پریس کو ایک بیان جاری کیا کہ”میری والدہ کا آج صبح 5بجے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔

نیز ضعیف العمری بھی ایک عنصر تھا“۔ٹوئیٹر پر خبر پڑھنے کے بعد روینہ ٹنڈن نے لکھا ”پورے کپور کنبہ سے میں تعزیت کرتی ہوں۔ ایک دور ختم ہو گیا۔خدا آپ لوگوں کو صبر دے اور مرحومہ کی روح کو سکون بخشے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Krishna raj kapoor passes away in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply