اور بھی غم ہیں صحافی اور کپل شرما تنازعہ کے سوا : کرشنا ابھیشیک

نئی دہلی: گزشتہ دنوں یہ بات زبردست موضوع بحث تھی کہ بھارتی اور کرشنا ابھیشیک کپل شرما کے شو کی جگہ نیا شو لا رہے ہیں۔اسی درمیان اس پورے معاملے پر ایک ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کرشنا ابھیشک نے کہا کہ ہم کپل کے شو کو رپلیس نہیں کر رہے ہیں۔
بلکہ ہمارا نیا شو آنے والا ہی تھا۔ میں اور بھارتی نئے شو کےلئے منصوبہ بنا رہے تھے، لیکن اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ایسے تنازعہ میں ہمارا شو لایا جائے گا جب صحافی اور کپل شرما کے درمیان لفظی جنگ ہو رہی ہوگی۔
لیکن صحافی کو بھی کپل شرما سے ہوئی اپنی گفتگو کو الم نشرح نہیں کرنی چاہئے تھی۔ انہوں نے میں یہ مانتا ہوں کہ کپل نے غلط کیا ہے۔ میرے خیال سے دونوں غلط تھے، ہوا یوں کی کپل کو غصہ آ گیا او ر غصہ میں ان سے یہ غلطی ہو گئی۔
اس معاملہ کو زیادہ طول نہیں دینا چاہئے۔ ملک میں اور بھی کئی مسائل ہیں جن پر دھیان دینا چاہئے۔ لوگ اس سے بھی زیادہ بڑی غلطیاں کرتے ہیں ۔ جبکہ کپل تنازعہ کچھ اوٹ پٹانگ سا ہے جس کاکوئی سر پیر نہیں ہے۔
اس پر دھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ جن لوگوں نے کشمیر میں غلطی کی وہ لوگ مزے سے گھوم رہے ہیں۔ ہمیں ملک کے دیگر اہم ایشوز پر دھیان دینا چاہئے۔

Title: krishna abhisheks shocking revelation about kapil sharma | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply