پیارے پیارے جھوٹ،پھر معافی ،مون برت کے بارے میں کیا خیال ہے:بالی ووڈ اداکارہ کا کیجری وال کو ٹوئٹ

نئی دہلی: بالی ووڈ میں اپنی بیباکی سے منفرد شناخت بنانے والی بالی ووڈ اداکارہ کوئنا مترا طویل عرصے سے فلمی دنیا کی چمک دمک سے دور ہیں ، لیکن وہ سوشل میڈیا کافی سرگرم رہتی ہیں ۔
ان دنوں وہ اپنے ایک ٹوئٹ کے باعث ، جو انہوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال کو ہدف بناتے ہوئے 10اپریل کو کیاتھا سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔
دراصل کیجری وال نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک دن اپواس رکھنے کی خبر کو دوبارہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا” یہ واقعی میں بے حد پیارا ہے۔۔۔، صرف ایک دن کا اپواس ۔۔۔ خود کے خلاف“۔ کیجروال کے اس ٹوئٹ کو کوئنا مترا نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا” آپ سب سے پیارے ہیں، آپ اپنے پیارے پیارے جھوٹ کے لئے مسلسل لوگوں سے معافی مانگتے جا رہے ہیں، مون برت کے بارے میں کیا خیال ہے، یہ آپ کو پیارے پیارے ہتک عزت کے معاملوں سے بچائے گا“۔
قابل غور ہے کہ کوئنا مترا نے سال 2001میں ماڈلنگ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا ، پھر وہ کچھ اشتہاروں میں نظر آئیں، اس کے بعد وہ 2002فلم ’ روڈ‘ میںآئٹم سونگ کیا تھا اور فلم مسافر کی وجہ سے انہیں کافی شہرت ملی تھی۔ وہ کئی دیگر فلموں میں بھی نظر آئیں تھیں۔ فی الحال وہ کافی عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Koena mitra funny tweet on delhi cm arvind kejriwal in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply