نئی دہلی: سال 2014میں فلم ’ فگلی‘ سے ایکٹنگ کیرئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کیارا ایڈوانی کا کہنا ہے کہ ’ اداکارہ بننے سے پہلے وہ بے بی سیٹر تھیں اور ایک اسکول میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے کا کام کیا کرتی تھی۔

بامبے ٹائمز کو دیئے ایک انٹرویو میں کیارا ایڈوانی نے کہا کہ میری پہلی ملازمت میری ماں کے پری اسکول میں تھی، میں وہاں صبح 7بجے پہنچ کر بچوں کی دیکھا بھال کیا کرتی تھی۔

انہوںنے کہا کہ میں نے بچو ںکو سنبھالنے کے سبھی کام کئے ہیں ، میں نرسری پوئم گاتی تھی ، انہیں الفا بیٹس اور نمبرز یاد کراتی تھی اور یہاں تک کہ میں نے بچوں کے ڈائپر تک بھی بدلے ہیں ۔

کیارا ایڈوانی مزید کہا کہ ’ میں بچوں سے بہت پیار کرتی ہوں ، کسی دن میں بھی اپنا بچہ چاہوں گی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ زندگی کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ جلد ہی فلم ’ گڈ نیوز ‘ میں اپنی اداکاری کا جلوہ دیکھاتی نظر آئیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *