اپنی سالگرہ پر امیتابھ بچن آبدیدہ ہوگئے ۔کیوں ؟

نئی دہلی: ٹی وی شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں 11اکتبور کے ایپی سوڈ میں اداکار امیتابھ بچن کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک سرپرائزملا جس سے وہ جذباتی ہو گئے۔

در اصل شو میں ایک ویڈیو دکھا یا گیا جس میں امیتابھ بچن کے آبائی وطن الہٰ آباد سے وابستہ ایک سیاق وسباق تھا۔ خیال رہے کہ اداکار امیتابھ بچن ریاست اتر پردیش کے شہر الہ آباد میں پیدا ہوئے اور ان کی زندگی کا ایک حصہ الہٰ آباد میں ہی گزرا ہے۔ ویڈیو میں الہ آباد اور پرانی یادوں کو دیکھ کر بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن آب دیدہ ہو گئے۔

ویڈیو میں کرپا شنکر شری واستو نام کے ایک شخص نے امیتابھ کے بارے میں ایک دلچسپ قصہ سنایا۔ کرپا شنکر نے بتایا ” جب لوک سبھا انتخابات میں آ پ کی مخالفت کرنے کے بعد AGآفس سے 150ملازمین کو برطرف کر دیا گیا تھا تو یہ آپ (امیتابھ) ہی تھے جنہوں نے ان سارے ملازمین کو ملازمت پر بحال کرایا ، اس لئے میں ایک بار پھر سے آپ کا احسان مند ہوں۔کرپا شنکر کہتے ہیں کہ ہم تو 75-76سال کے ہو گئے ہیں ،چلنے پھرنے سے قاصر ہیں، لیکن ہمارے ہم عمر ہوکر بھی لگتا ہے امیتابھ جوانی کی دہلیز پر ہیں۔

واضح رہے کہ ’ امیتابھ بچن نے 1984 میں الہ آباد سے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخاب لڑا تھا۔ اس چناؤ میں انہوں نے الہ آباد کے مشہور لیڈر ہیم وتی نندن بہوگنا کو شکست فاش دی تھی، کرپا شنکر اسی انتخاب کے دوران کا واقعہ بیان کر رہے تھے۔ شو میں  ویڈیو کی ایک اور آواز امیتابھ کو سنائی گئی ، جو ایک عورت کی آواز تھی اور وہ نظم گا رہی ہے:
” آ جھروکھے سے ذرا سا۔۔۔
چاندنی پچھلے پہر کی ۔۔۔۔۔
پاس میں جو سو گئی ہے ۔۔۔۔“

یہ نظم سن کر کے بی سی کے سیٹ پر خاموشی چھا ہوئی تھی دوسری طرف امیتابھ بچن بے جذباتی ہوجاتے ہیں ، وہاں موجود سبھی لوگ امیتابھ کی طرف دیکھتے ہیں اور پوچھنا چاہتے ہیں کہ آخر کس کی آواز نے امیتابھ کی آنکھوں میں آنسو لادیئے۔ کے بی سی کے سیٹ اچانک خاموشی ٹوٹتی ہےجب امتیابھ بچن کہتے ہیں ” یہ میری ماں کی آواز تھی“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kbc 10 this birthday surprise made amitabh bachchan emotional on sets of kaun banega crorepati in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply