کے بی سی 10 کی پہلی کروڑپتی بینیتا جین جیتی رقم کا کیا کریں گی؟

نئی دہلی: مشہور ٹی وی شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 10 کی پہلی کروڑ پتی بننے والی آسا م کی رہائشیبنیتا جین نے 16سوالوں کے سہی جواب دیتے ہوئے اس رقم کو حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

بینیتا نے حال ہی میںانڈین ایکسپریس کو دیئے اپنے ایک انٹریو میںاس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ 1کروڑ روپے کی رقم کو کس طرح سے خرچ کریں گی۔ بی بینیتا جین سے جب پوچھا گیا کہ وہ شو میں جیتی رقم کا کیسا استعمال کریں گی؟

جس کے جواب میں بینیتا نے کہا ” میرا بیٹا بہت محنتی ہے وہ اس وقت دندان سازی میں ماسٹرڈگری کر رہا ہے۔ اس کے گریجوٹ ہوتے ہی میں پیسوں کاپورا استعمال ا سکے لئے کلینک بنانے میں کروںگی“۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شو کے دوران بینیتا جین نے اپنی زندگی کی جد وجہد کی کہانی سناتی ہیں تو وہاں موجود اداکار امیتابھ بچن سمیت سبھی لوگوں کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔

بینیتا بتاتی ہیں کہ وہ سال 2013سے اکیلے ہی زندگی سے جد وجہد کررہی ہیں۔شو میں بگ بی کو اپنی محبت بھری زندگی کو بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ میرے شوہر ایک بزنس ٹرپ پر گئے تھے لیکن 15سال گزرنے کے بعد آج تک وہ نہیں لوٹے۔

بچے اس وقت بہت چھوٹے تھے ، اپنا گزر بسر کرنے کے لئے میں بچوں کو ٹیوشن پڑھانے لگی تھی۔ بینیتا کی یہ سب باتیں سن کر وہاں موجود سبھی لوگ جذباتی ہو جاتے ہیں۔

نیتا نے بات چیت کے دوران بتایا ” بہت سارے شرکاءاس شو کے میزبان امیتابھ بچن کو دیکھنے کے بعد اپنا فوکس بھول جاتے ہیں، میں خود حیران تھی، پہلے فاسٹیسٹ فنگر فرسٹ کے دوران میری انگلیاں کام نہیں کر رہی تھیں۔ میں نے خود کو سمجھایا کہ تم یہاں پر گیم کھیلنے کے لئے آئی ہوں“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kbc 10 contestant binita jain first crorepati of the season know how she expenditure all money in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply