کے بی سی میں عالیہ بھٹ پر سوال سے سوشل میڈیا پر ناظرین امیتابھ بچن کے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑ گئے

نئی دہلی:ٹیلی ویژن کی دنیا کے سب سے مشہور کوئز شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 10ویں سیزن کا بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے بے حد شاندار طریقے سے آغاز کیا ہے ۔

شو کو دیکھنے کے لئے سامعین گزشتہ دیگر سیزن کی طرح اس سیزن کو کافی پسند کررہے ہیںیہی وجہ ہے کہ یہ شو ان دنوں خوب سرخیوں میں ہے اوراپنے شہرت کی بلندی کی جانب گامزن ہے۔

امیتابھ بچن شو میں اپنے طرز انداز میں جہاں مختلف علوم کی معلومات بہم پہنچاتے ہیں وہیں سامعین کو اپنے مخصوص انداز میں پر مزاح جملوں سے محظوظ بھی کرتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں سے پچھلے سال سیزن 9کے کے بی سی کے ایک ایپی سوڈ کے ایک سوال کی وجہ سے امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر صارفین کا زبردست ہدف تنقید بنے ہوئے ہیں اور ان کو خوب ٹرول کیاجارہا ہے۔

در اصل سوشل میڈیا پر گزشتہ سال سیزن 9 میں ایک ایساسوال پوچھا گیا تھا کہ (Which one of these film stars has Alia Bhatt not yet kissed on screen?) ” عالیہ بھٹ نے پردہ سیمیں پر اس میں سے کس فلمی ہیرو کا اب تک بوسہ نہیں لیاہے ‘؟ اس سوال کے ساتھ چار آپشنزکے طو رپر اداکار ارجن کپور، سدھارتھ ملہوترا، ورن دھون اور سدھارتھ شکلا کا نام دیا گیا تھا۔

اس سوال کی وجہ سے لوگ ٹوئیٹر پرکے بی سی اور امیتابھ بچن دونوں کے پیچھے ہاتھ دھوکر پیچھے پڑ گئے۔ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا” کیا یہ واقعی علم کا باب ہے؟ایک دوسرے صارف نے لکھا ” بہت عجیب ہے کہ کے بی سی میں ایسا سوال پوچھا گیاہے۔ ایک اور ٹرولر کا کہنا ہے کہ یہ بہت مضحکہ خیزسوال ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kbc 10 amitabh bachchan and the show trolled over question on alia bhatts on screen kisses in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply