فلمی دنیا میں واپسی کے لیے کٹرینہ کیف سوشل میڈیا کو سیڑھی بنائیں گی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف کو ایک پروگرام میں فلم ٹیوب لائٹ کے ڈائریکٹر کبیر خان کے ساتھ دیکھ کر یہ جو قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاید وہ اس فلم میں سوپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ ہیروئن بن کر آئی گی اس وقت دور ہوگئیں جب ذرائع نے بتایا کہ سلمان خان کےساتھ کٹرینہ نہیں بلکہ کوئی دوسرا چہرہ لایا جائے گا ۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کٹر ینہ مارکٹ میں اپنی آؤبھگت میں کمی دیکھ کر اب اپنا کیریئرسنوارنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیں گی۔کٹرینہ ان دنوں پھر سے اپنا کیریئر سنوارنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں۔رنبیر کپور سے بریک اپ کے بعدانہوں نے اپنے کیریر پر توجہ دینی شروع کردی ہے۔ انہوں نے شاہ رخ اور سلمان خان سے ملاقات کرکے فلم دلانے کی بات کہی ہے۔
وہ اب اپنے برتھ ڈے پارٹی کا آغاز سوشل میڈیا کا سہارا لینے سے کرنے کی بابت سوچ رہی ہیں تاکہ اپنے مداحوں سے براہ راست بات چیت کر سکیں۔سوشل میڈیا اتنا موثر ہے کہ کئی فنکار بغیر کام کے بھی موضوع بحث رہتے ہیں کیونکہ وہ سوشل میڈیا سے جڑے ہوتے ہیں۔ کٹرینہ بھی اس کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔
ان کے ٹوئٹس اور تصویروں سے ان کی تشہیر ہوگی جس کی وجہ سے انہیں کچھ فلمیں مل سکتی ہیں۔16 جولائی کو کٹرینہ کی سالگرہ ہے اور اس دن یا اس سے پہلے وہ سوشل میڈیا پر اپنا ڈیبو کر سکتی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Katrina kaif to make social media debut on birthday in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply