قطرینہ کیف اپنی ماڈل بہن کو بالی ووڈ ڈیبو کرائیں گی

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈال قطرینہ کیف اپنی بہن ایزا بیل کو لانچ کرنے جا رہی ہیں۔ پرینکا چوپڑا اور انوشکا شرما کے بعد اب قطرینہ کیف پروڈیوسر بننے جا رہی ہیں۔ قطرینہ اپنی پروڈکشن کی فلم سے اپنی ماڈل بہن ایزابیل کو لانچ کریں گی۔ سلمان خان، ایز ابیل کو اپنی پروڈکشن کی فلم سے لانچ کرنے والے ہیں۔
اس میں ان کی بہن سونیا کیف بھی ہوں گی لیکن بعد میں یہ واضح ہو گیا کہ فی الحال سلمان کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔لیکن اب یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر کوئی ایزا بیل کو بالی ووڈ میں لانچ کرے گا تو وہ قطرینہ ہی ہوں گی۔ قطرینہ اس وقت ایک ڈائریکٹر کے ساتھ مل کر فلم کی اسکرپٹ تیار کر رہی ہیں۔ جلد ہی ان سب معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس بارے میں قطرینہ کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ بھی طے نہیں ہوا ہے۔ یہ طے ہے کہ میں جلدہی ایک فلم کی پروڈکشن کروں گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Katrina kaif to launch sister isabel in bollywood in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply