ا ب میں نے سب کچھ خدا پر چھوڑ دیا ہے : کترینہ کیف

نئی دہلی: ان دنوں بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں شادیوں کا موسم چل رہا ہے ۔ اداکارہ سونم کپور ، انوشکا شرما، دپیکا پڈکون اور پرینکاچوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ اب شادی سے متعلق حال ہی میں ممبئی مرر کودیئے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی شادی اور بچوں کے منصوبہ کے بارے میں بات کی۔

اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ ” کچھ وقت پہلے شادی میرے دماغ میں تھی، لیکن تب حالات امید کے مطابق نہیں تھے ، تب سے میں نے سب کچھ خدا پر چھوڑ دیا ہے ، زندگی نے آپ کے لئے جو تعین کیا ہے ، آپ کو وہ کرنا پڑتا ہے ،اب مجھے ان سب چیزوں کو لیکر تناؤ نہیں ہوتا“۔

کترینہ نے مزید کہا ” میں نے لڑائی لڑی اور اب میں یہ حقیقت جان کر سکون میں ہوں کہ جو آپ نے سوچا وہ نہیں پایا ،اب میں نے سب کچھ خدا کے بھروسے چھوڑ دیا ہے ۔ واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ 5سال تک تعلقا ت میں رہی ہیں، اس کے بعدسال 2016میں ان کا بریک اپ ہو گیا تھا۔

اب جہاں کترینہ کیف سنگل ہیں وہیں ادکار رنبیر کپور اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ تعلقات میں ہیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کترینہ کیف اور عالیہ ایک دوسرے کی بہت اچھی دوست ہیں۔

اداکارہ کترینہ کا خیال ہے کہ برے تجربہ کی وجہ سے ان کا پیار کے تئیں یقین کم نہیں ہوا ہے ،وہ کہتی ہیں کہ ” مجھے معلوم ہے کہ پیار سہی وقت پر میری زندگی میں آئے گا ،جب مجھے بالکل امید نہیں ہوگی“۔ کترینہ کیف جلد ہی بالی ووڈ با دشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم زیرومیں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Katrina kaif opens up about marriage and kids in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment