عشق اور دھوکے نے زندگی میں خوش رہنا سکھا دیا ہے: کترینہ کیف

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے جو آج کل عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’بھارت ‘ کی تشہیرمیں مصروف ہیں، ڈی این اے کو دیئے حالیہ انٹرویو میں کئی انکشافات کئے ۔

انٹریو میں اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ بطور انسان میں بدل گئی ، میں اپنے لئے ہمیشہ سے ایماندار رہی ہوں، سال 2009میں فلم ’ عجب پریم کی غضب کہانی اور زندگی نہ ملے گی دوبارہ کا وقت میر لئے بے حد خوبصورت ،شاندار اور لطف اندوز تھا۔

کترینہ کیف نے مزید کہا ’ میں نے خود میں مثبت تبدیلی محسوس کی ہے، میںبہت اچھا محسوس کر رہی ہوں، زندگی بہت خوبصورت ہے اور ہر جگہ غلط اور سہی لوگ ہیں ، میری زندگی میں سب کچھ خوبصورت ہے اور میں نے گزشتہ کچھ سالوں میں بہت کچھ دیکھا ہے۔

کترینہ کیف نے مزید کہا کہ ’میں نے جذبات ، درد، پیار اور دھوکے کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے اتنا ہی نہیں میں نے یہ بھی سیکھ لیا کہ زندگی میں پیار اور دھوکے میں کسیے خوش رہا جا سکتا ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Katrina kaif i have learnt more about love and betrayal in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.