کٹرینہ کیف سلمان خان کے بھتیجوں کے ساتھ ورزش کرتی ہیں

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی گرل قطرینہ کیف، سلمان کے بھتیجوں کے ساتھ ورزش کرتی ہیں۔ قطرینہ کا نام بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے جو اپنی صحت سے متعلق ہمیشہ محتاط رہتی ہیں اور مشکل ورزش کرتی ہیں۔ قطرینہ اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے جم میں کافی پسینہ بہاتی ہیں۔ وہ پہلے کئی بار سلمان خان کے ساتھ بھی جم میں نظر آئی ہیں۔
قطرینہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ کھولا ہے جس پر کچھ دن پہلے انہوں نے جم میں ورزش کرتے ہوئے ایک ویڈیو کا وائرل کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ایک تصویر ا پ لوڈ کی ہے جس میں ان کے ہاتھوں میں ڈمپل دکھائی دے رہے ہیں لیکن ساتھ میں سلمان نہیں بلکہ ٹائیگرز ہیں۔ قطرینہ نے جو تصویر اپ لوڈ کی اس میں سلمان کے بھتیجے قطرینہ کے ساتھ ورزش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ارباز اور سہیل خان کے بیٹے ارحان اور نروان کے ساتھ قطرینہ ڈمبل لے کر ورزش کر رہی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Katrina kaif hits the gym with salman khans nephews in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply