جگا جاسوس کی ریلیز میں تاخیر اس لیے ہورہی ہے۔۔۔۔

ممبئی:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کٹرینہ کیف نے فلم جگا جاسوس کی ریلیز میں تاخیر ہونے کی وجہ بتائی ہے۔ بالی ووڈ فلم ساز انوراگ باسو فلم جگا جاسوس بنارہے ہیں۔فلم مین رنبیر کپور اور کٹرینہ کیف مرکزی کردار میں ہیں۔
جب جگا جاسوس کی میکنگ شروع ہوئی تھی اس وقت سے ہی فلم کسی نہ کسی تنازعہ کا شکار رہی ہے ساتھ ہی ایک اہم وجہ سے بھی یہ فلم خبروں میں ہے کیونکہ فلم اپنے طے وقت سے نہیں بنی ہے۔
کٹرینہ نے کہا”انوراگ اس لئے اس فلم میں وقت لگا رہے ہیں،کیونکہ وہ اپنی ہر فلم کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔وہ ہر سین کو،اپنے ہر کام کو بار بار دیکھتے ہیں اور جب تک پوری طرح سے اس سے مطمئن نہیں ہوجاتے تب تک آگے نہیں بڑھتے۔اس وجہ سے فلم میں وقت لگ رہا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Katrina kaif delays ranbir kapoors jagga jasoos in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply