بڑے شرم کی بات ہے کہ ہندوستان میں معصوم بچیاں تک محفوظ نہیں :ملیکا شیراوت

نئی دہلی: کٹھوعہ ریپ واقعہ کے بعد سے ملزموں کو پھانسی دینے کے لیے ملک گیر پیمانے پر کیے جانے والےمطالبہ کے درمیان بالی ووڈ اداکارہ ملیکاشیراوت نے بھی اس بہیمانہ وادار ت پر اپنے شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں خواتین اور بچیاں محفوظ نہیں ہیں۔
ملک میں بچیوں سے جنسی زیادتی کی وارداتیں روز بروز بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ ایسی حالت میں ملک کی ترقی کیسے ہوگی۔ اداکارہ ملیکانے کہا کہ نربھیا کیس کے بعد ایسا لگنے لگا تھا کہ ملک میں خواتین اب پہلے سے زیادہ محفوظ رہیں گی اور ملک کے حالات آہستہ آہستہ بہتر ہو جائیں گے لیکن یہاں تو کچھ اور ہی دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ملیکا شیراوت نے اپنی ذاتی زندگی کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ” میں اپنی بات کروں تو میں اپنی حفاظت کے لئے باڈی گارڈ رکھ سکتی ہوں، لیکن اگر میں ہریانہ کے کسی گاؤں کی عورت کی بات کر رہی ہوں، تو اسے سیکورٹی کیسے ملے گی“۔
ملیکا کے علاوہ بالی ووڈ کی اور بھی کئی اداکاراؤں نے اس معاملے کی سخت مذمت کی ہے۔ بالی ووڈ ستاروں نے سیکورٹی گارڈ وں کے بغیر سڑکوں پر اتر کر ریپ متاثرین کے حمایت میں ملزموں کو سزا دلانے کا مطالبہ کیا۔ بالی ووڈ شخصیتوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں سوچھ بھارت سے پہلے محفوظ بھارت چاہئے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kathua rape case know what actress mallika sherawat says in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply