آٹھ سالہ آصفہ سے اجتماعی جنسی زیادتی پر ایکٹر فرحان اختر نے کہا کہ اگر آپ خاموش ہیں تو آپ انسان نہیں ہو سکتے

نئی دہلی: آٹھ سال کی معصوم آصفہ بانو سے اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کی سفاکانہ واردات پرجموں کشمیر میں مسلسل مظاہرے جاری ہیں۔ بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی اس پر اپنا تیکھا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سخت ناراضگی کا اظہار کیاہے۔
اداکارفرحان اختر اور سمی گیریوال نے اپنے فالوورس سے آصفہ بانو کو انصاف د لانے کے لئے آواز اٹھانے کی گزارش کی ہے۔ فرحان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا” ذرا سوچئے کہ 8سال کی بچی پر کیا بیتی ہوگی جب اس کو نشہ کی گولیاں دے کر کئی دنوں تک گینگ ریپ کیا گیا ہو، اس کی جان چلی جانا بڑے دکھ کی بات ہے ،اگر آپ اسے درندگی اور بے حد خوف ناک حرکت نہیں مانتے ہیں تو آپ انسان نہیں ہیں۔اگر آپ اسے انصاف دلانے کی فریاد نہیں کرسکتے تو آپ کسی مصرفکے نہیں ہیں“۔
وہیں سمی گیریوال نے لکھاہے’ دنیا میں انسان سے زیادہ رحم دل مخلوق اور کوئی نہیں ہوسکتی۔ آصفہ بانوکے ساتھ عصمت دری کرنے والے لوگ وحشی ہیں۔کوئی اتنی چھوٹی بچی کے ساتھ ایسا کیسے کرسکتا ہے۔ میرا صرف ایک ہی سوال ہے کہ آخر خدا کہاں ہے؟
ادھر بالی ووڈ کے مشہور رائٹر جاوید اختر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا” جو لوگ عورتوں کے لئے آواز اٹھاتے ہیں انہیں کٹھوعہ (جموں وکشمیر) ا اور اناؤ(اترپردیش) میں جنسی زیادتی کی شکار لڑکیوں کو مکمل انصاف دلانے کے لے اپنی آواز بلند کرنی چاہئے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kathua rape case farhan akhtar post angry tweets after chargesheet reveals chilling details in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply