مندر میں ریپ کرکے اسکے تقدس کو پامال اور ریپ حامی ریلی میں بھارت ماتا کی جئے کہہ کر ملک کی توہین نہ کریں: سورا بھاسکر

نئی دہلی: اناؤ اور کٹھوعہ میں ہوئے ریپ واقعات کے بعد ملک بھر میں ا سکی سخت مذمت کی جا رہی ہے۔ ملک کی عوام کے ساتھ بالی ووڈ شخصیات نے بھی اس معاملے پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔
اسی سلسلے میں اداکارہ سورا بھاسکر نے اپنے ٹوئنر اکاؤنٹ پر پلے کارڈ دکھا کر کٹھوعہ ریپ واقعہ پر اپنے غصہ کا اظہار کیا، اور ایک بعد دیگر کئی ٹوئٹ مسلسل کرتی ہی جا رہی ہیں۔ حال ہی میں سورا نے ایک پرینکا نام کی ٹوئیٹر یوزر کو اس کے ٹوئٹ کا زبردست جواب دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور اسی کی وجہ سے سورا بھاسکر سرخیوں میں آ گئی ۔
دراصل پرینکا نام کی ٹوئیٹر یوزر نے لکھا” بھارت کی دھرتی پاک تھی ،پاک ہے اور رہے گی، یہ گھناؤنے کام اگر انسان نے کئے ہیں، تو آپ کو جو بلنا ہے تو اس انسان کوبولو جس نے یہ کیا ہے۔ اس میں دیش پر؟ بھارتیہ ہونے پر شرم؟ ہندوستان ریپ کی راجدھانی ہو گئی؟ اتنی ہی خراب دھرتی لگتی ہےنا! بھارت کے بالی وڈ کے لوگوں، تو اپنی شہریت بدل لو اور نکلودیش سے“۔
اداکارہ سورا بھاسکر نے اسی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا” پرینکا ،ریپسٹ کو بولو نا مندر میں ریپ کر کے مندر کے تقدس کو پامال نہ کریں، وزیروں کو بولو نا کہ ریپ حامی ریلی میں جئے شری رام اور بھارت ماتا کی جئے کہہ کر اس مہان دیش اور دھرم کی توہین نہ کریں۔ ان سے پرابلمس نہیں ہے آپ کو؟ صرف بالی ووڈ چبھتا ہے“۔
اس طرح سے شدید مذمت کرتے ہوئے سورا نے کئی اور یوزر کوبھی آڑے ہاتھوں لیا اور بری طرح لتاڑا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kathua gangrape swara bhaskar takes a tough stand asks why only target bollywood in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply