کرنی سینا نے دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹنے کی دھمکی دی

نئی دہلی :راجپوت کرنی سینا کے ایک کارکن نے دھمکی دی ہے کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی کی متنازعہ فلم پدما وتی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ کی ہر دلعزیز اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دے گا۔
مہی پال سنگھ مکرانہ نام کے اس کارکن نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ یوں تو راجپوت خواتین پر ہاتھ نہیں اٹھاتے لیکن ہم دیپیکا پڈوکون کےساتھ وہی سلوک کریں گے جیسالکشمن نے راون کی بہن شرپناکھا سے اس کی ناک کاٹ کر کیا تھا۔
اس فلم پر اس قدر تنازعہ ہے کہ راجستھان بی جے پی کے صدر اشوک پرنامی، اودے پور کے سابق شاہی خاندان کے لسش راج سنگھ میواڑ اور کانگریس کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ تک ان لوگوں کے سر میں سر ملا رہے ہیں جو یہ کہہ رہے ہیں کہ تاریخی واقعات سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوئی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ فلم کے حوالے سے لگاتار دھمکیاں ملنے کے باعث سنجے بھنسالی کو زبردست تحفظ بہم پہنچایا گیا ہے۔

Title: karni sena threatens to chop off deepika padukones nose | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply