کرینہ کپور ماں بننے کے بعد بھی فلموں میں کام کرتی رہیں گی

نئی دہلی:بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ ماں بننے کے بعد بھی فلموں میں کام کرتی رہیں گی۔ قرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے گھر جلد ہی ننہا مہمان ا?نے والا ہے۔
قرینہ نے کہا ”برسوں پہلے جب میں نے سیف کے ساتھ لیو -ان میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا تب لوگوں نے مجھے ایساکرنے سے منع کیا تھا۔پھر مجھے شادی کرنے سے منع کیا گیا لیکن میں اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹی۔اب جب میں ماں بننے والی ہوں تومجھے پتہ ہے کہ لوگ طرح طرح کی باتیں کریں گے لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔“
انہوں نے کہا”مجھے کسی چیز نے کام کرنے سے نہیں روکا ہے اور مجھے اپنی ذاتی اور پیشہ ور زندگی میں تال میل رکھناآتا ہے۔میں ماں بننےکے بعد بھی کام کرتی رہوں گی اور چھٹیاں بھی لیتی رہوں گی۔کچھ بدلنے والا نہیں ہے۔
ابھی تو میں فلموں کی اسکرپٹ پڑھ رہی ہوں۔لوگ میری ڈلیوری کے بعد کی تاریخیں رکھنا چاہتی ہیں۔لوگوں نے کہا تھا کہ شادی کے بعد مجھے کام کم ملے گا لیکن شادی کے بعد تو میں اور کام کررہی ہوں۔“

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karina to continue to do films after becoming mother too in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply