کرینا کپور ایک بار پھر ڈاکٹر کے رول میں نظر آئیں گی

ممبئی: یوں تو عام طور پر کرینا کپور خان بالی ووڈ کی مسحور کن حسین اداکارؤں کی فہرست میں شامل ہیں اور ان کے رول خاص قسم کے ہوتے ہیں لیکن وہ آنے والی فلم ’ اڑتا پنجاب‘ میں ایک عام کردار میں نظر آئیں گی۔ کرینا کپوراس فلم میں ایک عام اور روایتی قسم کے ڈاکٹر کا رول ادا کر رہی ہیں۔ اگرچہ کرینا کپور اس فلم سے پہلے بھی سلمان خان کی فلم ’ کیونکہ اور‘ عامر خان کی فلم’ 3ایڈیٹس‘ میں بھی ڈاکٹر کا رول ادا کر چکی ہیں، لیکن اس فلم میں ان کا ڈاکٹر کا رول تھوڑا الگ ہے۔ ڈائریکٹر ابھیشیک چوبے اس فلم کو بنا رہے ہیں۔اس فلمکے لئے ڈائریکٹرابھیشیک نے 4سال کی تحقیق کے بعد اس فلم کو جس کی کہانی پنجاب میں منشیات کی اسمگلنگ کے پھیلے جال کے ارد گرد گھومتی ہے، پورا کیا۔کرینا کپور خان نے کہا کہ یہ فلم اسی سال جون میں پردہ سیمیں پر نظر آئے گی۔ اس فلم میں کرینا کے علاوہ عالیہ بھٹ، شاہد کپور، اور پربھجوت سنگھ جیسے ستارے بھی نظر آئیں گے۔ فلم میںاداکار اور گلوکار دلجیت دوسنجھ بھیہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kareena play a doctor in udta punjab in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply