کرینہ کپور بھی آپ بیتی پر فلم بنانے والوں کی دوڑ میں شامل

ممبئی:بالی ووڈ میں ان دنوں آپ بیتی پر بننے والی فلمیں بنانےکا رواج عروج پر ہے۔ اداکارہ کرینہ کپور بھی اس دوڑ میں شامل ہو گئی ہیں ۔لیکن وہ کسی اور کی آپ بیتی پر بنی فلم میں کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ وہ بہت پہلے ہی یہ کہہ چکی تھیںکہ وہ اپنی زندگی پر کسی طرح کی فلم نہیں بننے دیں گی لیکن اب وہ کسی دوسرے کی زندگی پر بننے جا رہی فلم میں کام کر سکتی ہیں۔ آپ بیتی کو بنانے میں طاق ہو چکے اومنگ کمار نے حال ہی میںکرینہ سے اپنی اگلی فلم کے بارے میں بات کی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے قرینہ سے مل کر ان کو کہانی کے بارے میں بتایا۔ کرینہ کو کہانی پسند آئی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ جلد ہی وہ اومنگ کمار کے ساتھ اسکرپٹ سن سکتی ہیں۔ یہ فلم کس کی آپ بیتی پر مبنی ہوگی اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گہے۔ آپ بیتی پر مبنی کرینہ کی یہ پہلی فلم ہوگی۔ اومنگ کمار نے اس سے پہلے پرینکا چوپڑا کو لے کر پانچ بار کی ورلڈ چمپئن مکے باز میری کوم پر فلم بنائی تھی اور اس کے بعد ایشوریہ بچن کو لے کر سربجیت بنائی۔اومنگ کمار نے ابھی حال ہی میں سنجے دت کے ساتھ فلم زمین کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kareena kapoor to act in a biopic film in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply