بالی وو ڈمیں سب بڑے خان عرفان خان ہیں : کرینہ کپور خان

نئی دہلی: اداکارہ کرینہ کپور کا، جو تقریباً سبھی بالی ووڈ خان اداکاروں ( سلمان ، عامر ،شاہ رخ )کے ساتھ کام کر چکی ہیں ، کہنا ہے کہ خان بردران میں سب سے بڑے خان اداکار عرفان خان ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب کرینہ عرفان خان کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

اداکارہ کرینہ کپور خان نے حال ہی میں ایک نیوز ایجنسی سے با ت کرتے ہوئے کہا ” وہ گاڈ!میں فلم کے لئے سپر ایکسائٹیڈہوں، میں سبھی خان اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہوں ،لیکن عرفان کے ساتھ کام کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے وہ میرے لئے سب سے بڑے خان ہیں ۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور خان عنقریب ہی عرفان خان کے ساتھ فلم ’ انگریزی میڈیم ‘میں نظر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ رول چھوٹا ہے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، مجھے معلوم ہے کہ میں بے حد پرجوش ہوں اور اس کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں‘۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kareena kapoor on working with irrfan he is the biggest khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.