بالی وڈ انڈسٹری میں اقربا پروری نہیں ہے: کرینہ کپور خان

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپو رخان اور ان کی بڑی بہن کرشمہ کپور نے ایک انٹریو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہندی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری ہوتی تو آج جتنے بھی نوجوان ستارے ہیں وہ انڈسٹری میں نظر نہیں آتے۔
انہوں نے اداکار رنور سنگھ کا نام لیکر کہا کہ رنور سنگھ والدین تو فلم انڈسٹری سے نہیں ہیں۔ پھر بھلا آج کل کیوں بالی ووڈ کا ہر ہدایت کار انہیں اپنی فلموں میں لینا چاہتا ہے۔
اسی دوران اداکار کرشمہ کپور کہتی ہیں ’ ایمانداری سے کہوں تو فلم انڈسٹری میں اقربا پروری سے نہیں بلکہ اسٹارڈم آپ کی صلاحیت کے دم پر ملتا ہے۔ ہم کسی کے بھی بیٹے یا بیٹی یا کوئی بھی رشتہ دار تو ہو سکتے ہیں ۔ لیکن جب آپ سلور اسکرین پر آتے ہیں تو آپ کے پریوار کا نام آپ کے ٹیلنٹکو بڑھانے کے کام نہیں آتا ۔
فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے لئے صرف اور صرف آپ کی فنی مہارت ہی کام آتی ہے۔ کنگنا راناوت کے لیے میں کہوں گی سب کے اپنے خیالات ہوتے ہیں اور ہمیں ان کے خیالات کی عزت کرنی چاہئے ۔ آج کل کرینہ کپور خان اپنی ریلیز کے لئے تیار فلم ’ ویر دی ویڈنگ ، کی تشہیر میں مشغول ہیں۔

Title: kareena kapoor khans take on nepotism i dont think it exists | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply