شاہ رخ خان بیٹے کو ہاکی کھلاڑی تو کرینہ کپور خان بیٹے تیمور کو کرکٹر بنانا چاہتی ہیں

نئی دہلی : شاہ رخ خان اپنے بیٹے ابراہام کو انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی کے طور پر ہندوستان کی نمائندگی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو چھوٹے نواب سے پکارے جانے والے ایک اور خان سیف علی خان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور خان اپنے بیٹے تیمور علی خان کو انٹرنیشنل کرکٹر کے طور پر دیکھنا چاہتی ہیں۔
میڈیا کے نمائندوں کے اس سوال کے جواب میں کہ وہ اپنے بیٹے کو کس پیشے سے وابستہ دیکھنا چاہتی ہیں کرینہ نے کہاکہ ویسے تو میں ان کے لئے کریئر کا انتخاب خود نہیں کروں گی کیونکہ وہ اپنی مرضی سے اپنی راہوں کا انتخاب کریں گے، لیکن میری خواہش ہے کہ وہ ( تیمور علی خان) بڑے ہو کر کرکٹر بنے ۔
ویسے ہندوستان میں کرکٹ کے تئیں لوگوں میں دیوانگی اور یہ دیکھتے ہوئے کہ تیمور علی خان کے دادا منصور علی خان پٹوڈی بھی کرکٹر تھے کرینہ کوامید ہے کہ تیمور کرکٹر بن کر ان کے خواب کو پورا کریں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kareena kapoor khan wants son taimur to be a cricketer in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply