کرینہ اور سیف علی خان ایک بیٹے کے والدین بن گئے، زچہ بچہ دونوں ہشاش بشاش

ممبئی: بالی ووڈ اسٹارز کرینہ کپور اور سیف علی خان کو اس وقت والدین بننے کا شرف حاصل ہو گیا جب منگل کی صبح ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں کرینہ کپور کو ایک خوبصورت و توانا بچہ تولد ہوا۔
ڈاکٹروں کے مطابق زچہ بچہ دونوں ٹھیک ہیں۔کرینہ کے والد رندھیر کپور نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نواسہ تولد ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان بہت خوش ہے اور نومولود و کرینہ دونوں ہشاش بشاش ہیں۔
ذرائع کے مطابق جس وقت کرینہ کو وہیل چیئر پر بٹھا کر زچگی کے لیے لیبر روم لے جایا جا رہا تھا تو خان اور کپور کنبہ کے تمام افراد وہاں موجود تھے۔ایک مشترکہ بیان میں سیف اور کرینہ نے کہاکہ انہوں نے اپنے بچے کا نام تیمور علی خان پٹوڈی تجویز کیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kareena kapoor khan saif ali khan blessed with a baby boy in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply