کرینہ کپور : جن کی 38ویں سالگرہ زور شور سے منائی گئی

نئی دہلی: اداکارہ کرینہ کپورخان عرف بیبو 21ستمبر کو اپنی38ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔کرینہ کپور خان21ستمبر 1980کو ممبئی میںبالی وڈ کے نامور کپور خاندان میں پیدا ہوئیں۔کرینہ نے محض 19سال کی عمر میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنا پہلا قدم 2000میں فلم ’رفیوجی‘کے ذریعے رکھا جس میں ناقدین نے انکی کارکردگی کو خوب سراہا۔

2001میں فلم ’مجھے کچھ کہنا ہے‘ سے باکس افس پر بے پناہ کامیابی حاصل کرنے والی کرینہ نے اجنبی،اشوکا،کبھی خوشی کبھی غم،چمیلی،دیو،اومکارہ،جب وی میٹ،گول مال، تھری ایڈیٹس،باڈی گارڈ، را ون اورہیروئن سمیت مختلف فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ایوارڈز جیتےہیں۔

سلمان خان کی فلم دبنگ ٹو کیلئے کرینہ کپور خان کے آئٹم سونگ ’فیویکول سے‘ نے جہاں بہترین آئٹم سونگ اور بہترین آئٹم گرل کا خطاب کرینہ کو دلوایا وہیں اس جوڑی کی ایک اور فلم بجرنگی بھائی جان نے بھی باکس آفس پر شاندار برنس کیا۔2012میں16اکتوبر کو پٹودی کے نواب اور بولی وڈ اداکار سیف علی خان کیساتھ ازداوجی بندھن میں منسلک ہونے والی کرینہ کپور خان اب ننھے تیمور علی خان کی والدہ بھی ہیں اور ان دنوں اپنا زیادہ تر وقت بیٹے کی پرورش میں گزار رہی ہیں۔

کرینہ کپور آج بھلے پٹودی خاندان کی بہو ہوں لیکن ایک وقت ایسا تھا جب ان کے دل پر کسی اور کا قبضہ ہوا کرتا تھا ۔ جی ہاں! سیف علی خان سے شادی کرنے سے پہلے کرینہ کے نہ صرف شاہد کپور سے تعلقات تھے بلکہ ان کا نام بالی ووڈ کے ایک اور خان سے بھی جوڑا جاچکا ہے ۔ یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم کہ شاہد سے پہلے کر ہ کپور کا افیئرز اداکار فردین خان سے بھی رہا ہے۔

دونوں نے کئی فلمیں اور کمرشیل اشتہار بھی ایک ساتھ کئے ہیں۔ کرینہ اور فردین کی نزدیکیاں فلم خوشی کے شوٹنگ کے دوران بڑھی تھی۔ لیکن بعد میں دونوں ہی نے اس رشتے میں سنجیدہ نہیں تھے اور اس رشتے سے دوری بنا لی ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kareena kapoor birthday special know interesting facts about her in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment