غیر ازدواجی جنسی تعلقات: آیوشمان کھورانہ پریشان ، کرن جوہر سے علاج پوچھا

نئی دہلی: ان دنوں بالی وڈ اداکار آیوشمان کھورانہ غیر ازدواجی جنسی تعلقات (Extra Marital Affair)کی وجہ سے کافی پریشان چل رہے ہیں ۔ اپنی اس پریشانی سے عاجز آکر آخر کار آیوشمان اس معاملے کے حل کے لئے فلم ساز کرن جوہر سے مشاورت کرنے پہنچے۔

اور جوہر نے اس مسئلہ کا حل بھی کر دیا ۔ در حقیقت یہ سب ایک ریڈیو چینل کے مشہور شو کا حصہ تھا وار اسی کے شوٹ کے دوران آیوشمان نے کرن جوہر سے سوال پوچھا کہ انہیں جو غیر ازدواجی تعلقات کی پیشکش کی جاتی ہے تو اس سے وہ خود کو کیسے بچائیں اور کیسے دور رکھیں؟

اس سوال کے جواب میں ہدایت کار کرن جوہر نے فوراً کہا ” ایسی لڑکیاں جو تم پر ڈورے ڈال رہی ہیں انہیں یہ جتانے کا کوئی موقع مت چھوڑو کہ تم شادی شدہ ہو ۔ ان سے کہہ دو ، سنو ، میں شادی شدہ ہوں، یہ صدیوں پرانہ نسخہ ہے ۔ وہ لڑکی کچھ بھی کہے ، اس پر ہنسو اور کہو، تم بہت فنی ہو میری بیوی کو تم بہت پسند آؤگی، یا پھر ایسا کہو، تم بہت خوبصورت ہو، آخر اس کا راز کیا ہے ؟

ذرا بتاؤ میں بھی اپنی بیوی کو تحفہ کرنا چاہوں گا۔ جو لڑکیاں تم پر ڈورے ڈال رہی ہیں ، انہیں یہ بتانے کے 100طریقے ہیں کہ تمہاری ایک خوبصورت سی بیوی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آیوشمان کھورانہ جلد ہی دو فلموں کے ساتھ ’ اندھا دھوندھ، اور ’ بدھائی‘ کے ساتھ سلور اسکرین پر نظر آئیں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karan johars advice for ayushmann khurrana on extra marital affair in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply