کاش میں نے عامر خان کی دنگل کی ہدایت کاری کی ہوتی: کرن جوہر

ممبئی: (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ کاش انہوں نے فلم دنگل کی ہدایت کی ہوتی۔ نتیش تیواری کی ہدایت میں بنی فلم دنگل میں عامر خان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ دنگل نے باکس آفس پر تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس فلم کو بالی وڈ کے تمام لوگوں کی طرف سے مسلسل تعریف مل رہی ہے۔ کرن جوہر نے کہا کہ کاش انہوں نے دنگل فلم کی ہدایت کی ہوتی۔
ٹویٹر پر سوال جواب کے سیشن کے دوران کرن سے سوال پوچھا گیا تھا کہ وہ کون سی آخری فلم ہے جو آپ نے دیکھی ہو اور پھر آپ کو خیال آیا ہو کہ کاش اس کی ہدایت آپ کرتے۔ کرن نے اس سوال کا براہ راست جواب دیتے ہوئے لکھا ‘دنگل’. کرن جوہر نے کہا ‘کاش میں نے عامر کی فلم دنگل کا ڈائریکشن کیا ہوتا. کرن نے بتایا کہ ‘مائی نیم از خان’ ان کی سب سے زیادہ پسندیدہ فلم ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karan johar wishes he could have directed aamir khans dangal in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply