کرن جوہر شاہ رخ کے بیٹے آریان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کوجلد ہی پردہ سیمیں پر پیش کریں گے

نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں لیکن اب ایک بار پھر یہ خبریں آرہی ہیں کہ شاہ رخ خان کےبڑے بیٹے آریان خان بالی ووڈ میں اپنے کیرئر کا آغاز کرنے کو تیار ہیں اوربہت جلد بالی ووڈ کی ایک فلم میں نظر آنے والے ہیں۔

ڈیکن کرانیکلس کی خبر کے مطابق فلم ساز کرن جوہر نے آریان خان کے ڈیبیو کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔وہ آریان خان کی پہلی فلم میں آنجہانی اداکارہ شری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کو کاسٹ کرنے کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں۔ جس کے لئے انہوں نے خوشی کو کچھ خاص مشورہ بھی دیا ہے۔

واضح رہےکہ جھانوی کپور کی چھوٹی بہن خوشی کپور کی آئے دن کئی تصاویر سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور کو بھی کرن جوہر نے ہی اپنے پروڈکشن ہاؤس کی فلم ’ دھڑک ‘ میں بالی وڈ اداکار شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان کھٹر کے ساتھ لانچ کیا تھا۔

اب سب کی نگاہیں سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور پر ٹیکی ہوئی ہیں ۔ ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ خوشی کپور کے لئے سب سے اچھی بات یہ ہوگی کہ وہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کے اپوزیٹ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karan johar to launch sridevis 2nd daughter khushi kapoor opposite shah rukh khans son aryan khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply