میں جیہ بچن کی صاف اور راست گوئی کے ڈر سے اپنی فلموں کی اسکریننگ میں نہیں بلاتا:کرن جوہر

ممبئی:مشہور فلم ساز کرن جوہر نے، جنہوں نے ساون کے آڈیو شو’ ٹیک 2ودھ انوپما اینڈ راجیو‘میں حصہ لیتے ہوئے اپنے کریئر کے بارے میں کئی باتیں بتائیں، کہا کہ وہ اداکارہ جیا بچن کو فلموں کی اسکریننگ میں بلانے سے گھبراتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وہ جیا بچن کو ان کی سچ بولنے اور کوئی لگی لپٹی کے بغیر اپنے خیالات کا اظہار کر دینے کی ان کی عادت کے باعث انہیںفلموں کی اسکریننگ میں بلانے سے گھبراتے ہیں۔کرن جوہر نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو کبھی جھوٹ نہیں بولتے۔
اور جیا بچن ان میں سے ایک ہیں ۔کرن نے کہا کہ انہیں فلم کی اسکریننگ پر بلانا خطرناک ہوتا ہے،کیونکہ وہ اپنی رائے براہ راست طورپر سچ بول کر دیتی ہیں۔
اگر آپ جیا بچن کو اپنی کی اسکریننگ کےلئے بلا رہے ہیں تو ان کا ردعمل سننے کےلئے آپ کو تیار رہنا چاہئے۔وہ مجھ سے کہتی ہیں کرن میں تمہاری فلم کی اسکریننگ میں نہیں آؤں گی،کیونکہ میں تم سے جھوٹ نہیں بول سکتی۔اگر مجھے تمہاری فلم پسند نہیں آئی تو میں کہہ دوں گی اور تمہیں برا لگ سکتا ہے۔

Title: karan johar scared to call jaya bachchan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply