سچے پیار کی تلاش کے لئے بہت دیر ہو چکی ہے : کرن جوہر

نئی دہلی: بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے پہلی بار اپنے ذاتی تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ریلیشن شپ میں کیوں نہیں ہو سکتے ۔

در اصل کرن جوہر اپنی ہدایت میں بنی فلم ’سیمبا‘ کے ٹیلر لانچ کے موقع پر فلم کی پوری ٹیم کے ساتھمیڈیا سے بات کر رہے تھے۔دوران گفتگو کرن نے کہا ” مجھے لگتا ہے کہ سچے پیار کی تلاش کے لئے بہت دیر ہو چکی ہے۔

46سال کی عمر میں ۔۔۔میں کسی تعلقات میں نہیں آسکتا ۔ میں اس عمر کی یاکسی کی مذمت نہیں کر رہا ہوں لیکن میں عملی بات کررہا ہوں۔ میں نہیں سمجھتا ہوں کہ میں کسی بھی تعلقات کے لئے اپنی ماں ، دو بچوں اور اپنے پارٹنر کے درمیان وقت کو بانٹ سکتاہوں۔ کسی بھی ایک کے لئے کسی دوسرے کی قربانی نہیں ہونی چاہئے ۔ میں صرف اپنا وقت اپنے کو دے سکتا ہوں،کام کے ساتھ ہی میرا رشتہ ہے۔

کرن جوہر نے مزید کہا ” میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ میں خود اپنے ساتھ ریلیشن شپ میں ہوں، اگر آپ ایسا کرسکتے ہیں تو آپ کو کسی دوسرے کے ساتھ ریلیشن شپ میں آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کے پاس اس کے لئے وقت ہی نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ کرن جوہر نے اپنی کتاب ’ ا ین انسوٹبل بوائے‘ میں کہا تھا ”ہر کوئی جانتا ہے کہ میں سیکس کے بارے میں کیا رائے رکھتا ہوں ۔ اگر مجھے بتانا پڑا تب بھینہیں بتاؤں گا کیونکہ میں ایسے ملک میں رہتا ہوں جہاں مجھے اپنے بارے میں بتانے پر جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karan johar reveals why he cannot be in a relationship in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment